امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے بھتہ خور گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزم ایاز عرف اسد ایزی پیسہ کے ذریعے بھتہ وصول کیا کرتا تھا
پولیس حکام کے مطابق ملزم سپر مارکیٹ اور نیپئیر کے تاجروں سے بھتہ طلب کرتا تھا ، اس کے علاوہ ملزم کے پاس سے غیر قانونی اسلحہ بھی برامد کرلیا گیا ہے جبکہ حکام کے مطابق ملزم کے خلافت دہشت گردی کے 10 مختلف مقدمات درج ہیں.