امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے منظور شدہ بجٹ بل ، اسلامی جمہورہی ایران ایکٹ 123 کے تحت پی بی او کو ارسال کردیا -
ایرانی پارلیمنٹ نے مارچ کے وسط میں ہی سال نو کے قومی بجٹ بل کو منظور کرلیا تھا .منظور شدہ بجٹ کی مالیت تقریباُ 28 کھرب ریال ہے ۔. تقریباُ 24 کھرب لاگت کے ساتھ بل کا مجوزہ ایرانی پارلیمنٹ مجلس میں 2020 شروع دسمبر میں ھی بھیج دیا گیا تھا ۔ پارلیمنٹ بجٹ ریویو کمیٹی نے مارچ کے آغاز میں میں ہی سال نو کے قومی مالیاتی بجٹ بل کی کاپی کو حتمی شکل دے دی تھی ۔ بجٹ پارلیمنٹ کمیٹی کے ترجمان رحیم ظارے کے مطابق، ترمیمی بل گارجین کونسل میں حتمی منظوری کیلئے جمع کروادیا گیا تھا ۔
بل کی منظوری کے بعد بجٹ بل کمیٹی نے بل کے نکات پر غور ؤ فکر کیلئے کئی سیشنز منعقد کئے ۔پہلا سیشن 20 فروری کو منعقد کیا گیا جس میں این ڈی ایف کے لین دین کا ملکی تیل اور گیس برآمدات پر ریونیو، میں جائزہ لیا گیا
مجلس نے سال 1400ء قومی بجٹ کا جائزہ لینے کیلئے 28 فروری کو ایک کھلے سیشن کا انعقاد کیا جس کا بنیادی مقصد قومی بجٹ بل کے اخراجات پہ غور کرنا تھا -