امامیہ جنتری افیشل نیوز ڈیسک : انڈونیشیا کے ایک قیدیوں کی بھاری تعداد پر مشتمل جیل میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں کم از کم چالیس افراد ہلاک اور کئی افراد زخمی ہوئے ۔ وزارت قانون اور محکمہ جیل خانہ جات کی ترجمان کے مطابق ٹیگنرنگ جیل کے بلاک سی میں جب کہ قیدی سورہے تھے رات ایک سے دو بجے کے درمیان آگ بھڑک اٹھی جبکہ آگ بجھانے والا عملہ آگ بجھانے اور لوگوں کو وہاں سے نکالنے میں مصروف ہے
اس بلاک میں 122 قیدیوں کو رکھنے کی جگہ ہے جیل کے اس بلاک میں صرف منشیات فروشی کے جرم میں سزا یافتہ ملزمان ہوتے ہیں
جیل خانہ جات کی ترجمان کے مطابق جیل میں قیدیوں کی کثیر تعداد موجود تھی تاہم انہوں نے اعدادو شمار ظاہر نہیں کئے ۔ جبکہ اس واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کردی گئی ہے لیکن شبہ ہے کہ آگ بجلی کے ایک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے بھڑک اٹھی ہے