امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک: شام میں امریکی فورسز کی تیل کے ذخائر پر لوٹ مار جاری ہے ۔ آفیشل شامی نیوز ایجنسی ثناء کے مطابق الحصاکہ کی دہشتگرد قوتوں نے 80 ٹینکروں اور ٹرکوں کے ذریعے شامی تیل، ع الوحید بارڈر کے ذریعے غیر قانونی طریقے سے جنوبی عراق منتقل کیا ۔
روس کی وزارت خارجہ کی سپوکس پرسن ماریہ زخرووہ نے کہا ہے کہ امریکی فورسز، تیل کے ، تقریباً 30 ملین سے ز یادہ ذخائر شمال مشرقی شام تک غیر قانونی طور پر منتقل کر چکے ہیں
شام کے خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوج اور ان کے ساتھی بہت لمبے عرصے سے غیر قانونی طور پر مشرقی شام میں مقیم ہیں اور گندم اور تیل کے ذخائر لوٹنے کے ساتھ ساتھ وہاں کے لوگوں پر ظلم بھی ڈھا رہے ہیں ۔ امریکہ ،شام میں مقیم دہشتگردوں کا ایک بڑا حامی ہے ۔