امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  امریکہ نے افغانستان سے اپنی فوج کا انخلاء مکمل کرلیا ہے ۔آخری امریکی فوجی دستہ بھی افغانستان سے روانہ ہو گیا ہے ۔ہنگامی فضائی انخلاء صدر جوبائڈن کی دی گئی ڈیڈ لائن سسے پہلے مکمل کردیا گیا تھا ، واضح رہےصدر جوبائڈن نے ڈونلڈ ترمپ کے طالبان کے ساتھ کئے گئے معاہدے کو مکمل کیا ہے

طالبان کے ملک پر قبضہ کے بعد سے اب تک 1 لاکھ 22 ہزار افراد کو ملک سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے

طالبان حکام انس حقانی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ 20 سال کی محنت قربانیوں اور جدو جہد کے بعد یہ دن دیکھنا نصیب ہوا ہے ۔ اس نے کہا 20 سال کے بعد امریکہ اور نیٹو کی آج ملک سے واپسی کے  بعد سے میں بہت خوش ہوں

امریکہ اور اس کے مغربی ساتھی اپنے ملک کے شہریوں ،  ترجمان ، سفارتی عملے ، صحافی، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور وہاں پھنسے طلم کے شکار افغانیوں کو نکالنے کیلئے اکھٹے ہوئے تھے ۔