امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ ان کے پاس کچھ ہی دن کی میڈیکل سپلئی رہ گئی ہے
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن کی کہنا ہے کابل میں دہشتگردی کے باعث وہاں کا فلائٹ آپریشن بند کردیا گیا ہے جبکہ کسی دوسرےشہر کے ائیرپورٹ پرمیڈیکل سپلائی بھیجنے پر غور کیا جارہا ہے
ان کا کہنا ہے سیکیورٹی خدشات کے باعث میڈیکل سپلائی بند کر دی گئی تھی جبکہ پاکستان کے ساتھ مل کر میڈیکل سپلائی بحال کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے علاقائی ایمرجنسی ڈائریکٹر رک برینن کے مطابق امدای پروازیں 48 سے 72 گھنٹوں میں بحال کی جانے کی امید ہے ۔