امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : افغانستان کے دارالحکومت کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سے وہاں اپنے ممالک میں جانے کے خواہشمند غیر ملکی شہریوں کو اسلام آباد لانے کیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز کابل روانہ ہو گئی ۔ جبکہ عملے کی حوصلہ افزائی کےلئے سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک بھی ساتھ روانہ ہوئے ۔ سی ای او پی آئی اے کابل ائیر پورٹ پر موجود ںیٹو افواج اور افغانی سول ایوی ایشن کے حکام سے ملاقات بھی کریں گے ۔کابل ائیر پورٹ پر سی ای او، پاکستانی سفیر کے ہمراء نئی حکومت کی تشکیل کے بعد رونما ہونے والے انتظامی امور کا جائزہ بھی لئں گے ۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہاولنگر دھماکہ متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان
پی آئی اے حکام کے مطابق کابل میں پھنسے، اقوام متحدہ کے 500 افراد کو آج بحفاظت اسلام آباد پہنچا دیا جائے گا ، جبکہ وزیر ہوا بازی غلام سرور لوگوں کے محفوظ انخلاء کیلئے مزید پروازیں چلانے کی ہدایت بھی دیں گے جبکہ ان کی زیر نگرانی دوسرے شہروں میں پروازیں چلانے کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے
واضح رہے کہ غیر ملکیوں کی درخواست پر پی آئی اے اب تک 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے غیر ملکی اور پاکستانی شہریوں کو بحفاظت اسلام آباد پہنچھا چکی ہے