امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک :  اسرائیل کی سب سے محفوط جیل سے 6 فلسطینی قیدی رات کی تاریکی میں  سرنگ کے ذریعے  فرار ہوگئے ۔ اسرائیلی جیل حکام کے مطابق قیدیوں نے جیل کے غسل خانوں سے سرنک کھود کر گلبوہ جیل سے باہر جانے کا راستہ نکالا ہے  جبکہ وہ اس مشن میں کئی مہینوں سے مشغول تھے ۔ جیل کے حکام کو کسانوں نے ان قیدیوں کے بھاگنے کے متعلق خبر خبر دی تھی جبکہ جیل سے فرار ہونے والوں میں عسکریت پسند گروپ الاقصٰی کے ایک سابق رہنما اور اسلامی جہادی گروپ کے پانچ ممبران شامل ہیں

اسرائیلی جیل حکام نے اس فرار کو سیکیورٹی اور انٹیلیجنس کی ایک بڑی ناکامی قرار دیا ہے جبکہ فلسطینی عسکری قوتوں نے اسے ایک بہادرانہ اقدام قرار دیا ہے جبکہ ملک میں ان قیدیوں  کی تلاش میں پہرے سخت کر دئے گئے ہیں