امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ تمام کورونا ویکسینیشن سنٹرز خاص طور پر لوگوں میں کورونا کے خلاف ویکسین کی دوسری خوراک لگانے کیلئے اتوار کو کھلے رہیں گے۔
این سی او سی کے اعلان کے مطابق جن افراد کا کورنا کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کا وقفہ مکمل ہو چکا ہو، وہ کسی بھی تصدیقی پیغام کا انتظار کئے بغیر اب کسی بھی ویکسینیشن سنٹر سے اپنی دوسری خوراک لگواسکیں گے جبکہ اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری خوراک لگوانے والوں کیلئے مختص کردیا گیا ہے
دوسری طرف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 17 سال اور اس سے بڑی عمر کے لوگوں کیلئے کورونا کے خلاف ویکسینیشن مہم جاری ہے