امامیہ جنتری آفیشل نیوز ڈیسک : پاکستان نے گزشتہ روز ، آزربائیجان اور ترکی کے ساتھ اپنی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ مشترکہ مشقیں آزربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد کی جارہی ہیں  ۔ یہ فوجی مشقیں 12 ستمبر سے لیکر 20 ستمبر تک جاری رہیں گی ۔

تھری برادررز 2021 ، کا بنیادی مقصد پاکستانی ، آزربائیجانی ، اور ترکش ، تینوں افواج کے مابین تعاون علم اور تجربوں کے اشتراک کو بہتر بنانا ہے

آزر بائیجان کے ڈیفنس منسٹر ذاکر حسنوف نے رواں  سال  جون میں بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے  انکشاف کیا تھا کہ اہم ایونٹ کی تیاریایں جاری ہیں جبکہ کچھ پیشہ ور افراد، لینڈ فلز کا معائنہ کرنے کیلئے وہاں پہلے سے ہی موجود ہیں ، جبکہ گزشتہ روز سے تینوں ملکوں کے مابین ان مشقوں کا باقائدہ آغاز کردیا گیا ہے

باکو میں ہونے والی مشقوں کا معاہدہ تینوں ملکوں  پاکستان ، ترکی اور آزربائیجان کے اسپیکرز کے مابین جولائی 2021 میں  دستخط کیا گیا تھا ۔ جبکہ یہ معاہدہ پاکستان ، ترکی اور آزربائیجان کی پارلیمنٹس مٰیں  تعاون اور ڈویلپمنٹ  کا احاطہ کرتا ہے اور یہ ڈکلیریشن تینوں ممالک کے مابین سیاسی تعلقات کو فروغ دینے میں بھی معاون ثابت ہوگا ۔