امامیہ جنتری آفیشل نیوز دیسک : آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اولپمکس میں ان کی طرف سے کی گئی کوششوں کو سراہا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کو قوم کےلئے باعث فخر قرار دیا  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اولپمکس میں پاکسان کے نام کی نمائنگی ان کیلئے اعزاز کا باعث ہے جبکہ انہوں نے کھلڑیوں کو پاک فوج کی طرف سے حمایت کا یقین دلایا

اس موقع پر اولمپکس کے کھلاڑی ارشد ندیم، طلحہ طالب، محمد خلیل اختر ، گلفام جوزف نے ارمی چیف قمر جاوید کا شکریہ ادا کیا۔